وزیرِ داخلہ سے قائم مقام امریکی سفیر کی ملاقات

محسن نقوی

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی سے امریکا کی قائم مقام سفیر نیٹلی بیکر نے ملاقات کی ہے۔ ملاقات کے دوران قائم مقام امریکی سفیر نیٹلی بیکر نے جعفرایکسپریس اور دیگر دہشت گرد حملوں کی مذمت کی ہے۔ اس موقع پر وزیرِ مملکت داخلہ طلال چوہدری، امریکا کے پولیٹیکل قونصلر، سیکریٹری داخلہ بھی موجود تھے۔

نیٹلی بیکر نے طلال چوہدری کو وزیرِ مملکت برائے داخلہ کا منصب سنبھالنے پر مبارک باد دی۔  ملاقات میں پاک امریکا تعلقات، باہمی دلچسپی کے امور اور دو طرفہ تعاون بڑھانے پر گفتگو کی گئی۔ اس موقع پر دہشت گردی کے خلاف باہمی اشتراک کار بڑھانے سے متعلق بھی بات چیت ہوئی۔

واضح رہے کہ ملاقات میں رواں سال جون میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈائیلاگ کرانے پر اتفاق کیا گیا۔ وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا کہ دہشت گردی بین الاقوامی مسئلہ ہے، دہشت گردی سے نمٹنے  کے لیے عالمی براداری کو مل کر کام کرنا ہو گا۔ قائم مقام امریکی سفیر نے کہا کہ دہشت گردی کے حالیہ واقعات میں جاں بحق افراد کے خاندانوں سے دلی ہمدردی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے