وزیرِ داخلہ رانا ثناء اللّٰہ نے اپنے خاندان سمیت حج کی سعادت حاصل کر لی

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیرِ داخلہ رانا ثناء اللّٰہ نے اپنے خاندان سمیت حج کی سعادت حاصل کر لی۔ رانا ثناء اللّٰہ آج کل خاندان سمیت سعودی عرب میں حج کے لیے موجود ہیں، رانا ثناء اللّٰہ نے خاندان سمیت گزشتہ روز میدانِ عرفات میں حج کا خطبہ سنا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر اہلیہ کے ہمراہ ہوٹل کے کمرے سے تصویر شیئر کی ہے۔ دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما کی سوشل میڈیا ٹیم کی جانب سے رانا ثناء اللّٰہ کی مقدس مقامات سے تصویریں انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ہیں۔

واضح رہے کہ رانا ثناءاللّٰہ کی ٹیم کی جانب سے انسٹاگرام پر اُن کے خاندان سمیت تصویریں شیئر کرتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ وفاقی وزیرِ داخلہ رانا ثناء اللّٰہ نے میدانِ عرفات میں قوم اور مُلک کی سلامتی کے لیے دُعا بھی کی۔یاد رہے کہ اس سے قبل اگست میں وزیرِ داخلہ راناثناء اللّٰہ اہلِ خانہ کے ساتھ عمرے کی ادائیگی کے لیے 5 روزہ دورے پر سعودی عرب گئے تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے