اسحاق ڈار

وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار پہلے غیر ملکی دورے پر برطانیہ روانہ

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار پہلے غیر ملکی دورے پر برطانیہ روانہ ہو گئے۔

ذرائع وزارتِ خارجہ کے مطابق لندن میں ایک روزہ قیام اور سرکاری مصروفیات کے بعد وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار برسلز روانہ ہوں گے۔ وزارتِ خارجہ کے ذرائع نے بتایا ہے کہ وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار برسلز میں نیوکلیئر سیکیورٹی سربراہی کانفرنس میں شرکت کریں گے۔

ذرائع وزارتِ خارجہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ نیوکلیئر سیکیورٹی سمٹ میں وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار کو پاکستان کی نمائندگی کے لیے وزیرِ اعظم شہباز شریف نے نامزد کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

بلاول بھٹو

ماحولیاتی تبدیلوں کے خلاف سب کو مل کر کام کرنا ہوگا۔ بلاول بھٹو

جامشورو (پاک صحافت) چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ ماحولیاتی تبدیلوں کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے