وزیرِ اعلیٰ سندھ کا کراچی میں پرامن پولنگ پر اظہارِ اطمینان

مراد علی شاہ

کراچی (پاک صحافت) وزیرِ اعلیٰ سندھ  سید مراد علی شاہ کی جانب سے کراچی میں پرامن پولنگ پر اظہارِ اطمینان کیا گیا، ذرائع کے مطابق مراد علی شاہ نے کراچی میں واقع سینٹرل پولیس آفس (سی پی او) کا دورہ کیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے مراد علی شاہ نے سی پی او آفس میں کنٹرول روم سے پولنگ اسٹیشنز پر جاری بلدیاتی انتخابات کے عمل کی نگرانی کی۔ خیال رہے کہ وزیرِ اعلیٰ سندھ نے شہرِ قائد میں پولنگ کے پُرامن سلسلے پر اطمینان کا اظہار بھی کیا۔

واضح رہے کہ وزیر اعلی ٰسندھ  نے آئی جی پولیس کو ہدایات جاری کیں کہ پولنگ کے عمل کو پُرامن رکھا جائے اور قانون نافذ کرنے والے ادارے کسی شرپسند کو انتخابی سرگرمی میں خلل ڈالنے کی اجازت نہ دیں۔ مراد علی شاہ نے یہ بھی کہا کہ تمام سیاسی جماعتیں اور کارکنان انتخابی ضابطۂ اخلاق کا احترام کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے