وزیرِ اعظم کی پیپلز پارٹی سے بجٹ پر مشاورت

شہباز شریف

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیرِ اعظم شہباز شریف نے پاکستان پیپلز پارٹی سے آئندہ مالی سال کے بجٹ پر مشاورت کی ہے۔ وزیرِ اعظم شہباز شریف سے پاکستان پیپلز پارٹی کے وفد نے اسلام آباد میں ملاقات کی ہے۔

پیپلز پارٹی کے وفد میں راجہ پرویز اشرف، نوید قمر، وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور شیری رحمٰن شامل تھیں۔ ملاقات میں اسحاق ڈار، احسن اقبال، رانا ثناء اللہ اور اعظم نذیر تارڑ بھی شریک ہوئے۔

ملاقات میں مالی سال 25-2024ء کے بجٹ سے متعلق مشاورت کی گئی۔ اس کے علاوہ ملاقات میں ملک کی مجموعی اور سیاسی صورتِ حال پر تبادلۂ خیال بھی کیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے