وزیرِ اعظم کا پاکستان کے تاریخی ورثوں کو سیاحتی مقامات بنانے کا اعلان

(پاک صحافت) وزیرِ اعظم شہباز شریف نے پاکستان کے تاریخی ورثوں کو سیاحتی مقامات بنانے کا اعلان کر دیا۔ شہباز شریف نے پاکستانی وفد کے ہمراہ چین کے تاریخی ورثے ٹیراکوٹا واریئرز میوزیم کا دورہ کیا۔

گزشتہ روز چینی صدر شی جن پنگ نے وزیرِ اعظم کو اپنے آبائی شہر شی آن میں ٹیرا کوٹا واریئرز میوزیم کا دورہ کرنے کی دعوت دی۔ دورے میں وزیرِ اعظم اور پاکستانی وفد کو تاریخی ورثہ جات کے تحفظ و بحالی اور سیاحت کے فروغ کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔ شہباز شریف نے میوزیم کے مختلف حصوں کا دورہ کیا، قدیم چینی تاریخی ورثے کی خوبصورتی اور چینی ہنر کی تعریف کی۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ عظیم قومیں اپنے تاریخی ورثے کی حفاظت کرتی ہیں، چین نے محنت سے دنیا کے ہر شعبے میں اپنا لوہا منوایا ہے، شی جن پنگ کی اس میوزیم کے دورے کی دعوت پر ان کا بے حد مشکور ہوں۔ وزیرِ اعظم کا کہنا ہے کہ پاکستان تاریخی و ثقافتی ورثے سے مالا مال ہے، پاکستان میں بھی ایسی تاریخی جگہوں کی بحالی کے بعد انہیں سیاحتی مقامات میں تبدیل کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں

عظمی بخاری

دھرنا پارٹی اب فتنہ پارٹی میں کنورٹ ہوچکی ہے۔ عظمی بخاری

لاہور (پاک صحافت) عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ دھرنا پارٹی اب فتنہ پارٹی میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے