وزیرِ اعظم شہباز شریف 3 روزہ دورے پر سعودی عرب روانہ

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیرِ اعظم شہباز شریف اعلیٰ سطح وفد کے ہمراہ سعودی عرب کے 3 روزہ دورے پر روانہ ہو گئے۔ ذرائع کے مطابق وفد میں نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار، وفاقی وزراء اور سینئر حکام شامل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف دورے کے سعودی عرب کے دوران سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات  کریں گے۔ ذرائع کے مطابق دونوں رہنما تجارت کے فروغ، شراکت داری،اقتصادی تعاون بڑھانے پر تبادلۂ خیال کریں گے۔

واضح رہے کہ وزیر اعظم کے دورہ سعودی عرب کا مقصد دو طرفہ تعلقات مضبوط بنانا، اقتصادی تعاون کو فروغ دینا اور سرمایہ کاری کے مواقع بڑھانا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے