(پاک صحافت) وزیرِ اعظم شہباز شریف نے لنڈی کوتل پریس کلب کے صدر خلیل جبران کے قتل کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق شہبازشریف نے مقتول صحافی کے اہلِ خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا اور متعلقہ حکام کو قاتلوں کی گرفتاری کی ہدایات کی ہیں۔
وزیرِ اعظم کا کہنا ہے کہ صحافیوں کا تحفظ یقینی بنانے کے لیے بھرپور اقدامات کریں گے۔ واضح رہے کہ صحافی خلیل جبران کو گزشتہ روز گھر کے قریب فائرنگ کر کے قتل کیا گیا تھا۔
Short Link
Copied