اسلام آباد (پاک صحافت) وزیرِ اعظم کی زیرِ صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس جاری ہے، جس میں اعلیٰ عسکری اور سول قیادت شریک ہے۔ عسکری حکام کی جانب سے اجلاس میں ملک کی مجموعی سیکیورٹی صورتِ حال پر بریفنگ دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق قومی سلامتی اجلاس کے دوران حالیہ دہشت گردی کی لہر میں شہید ہونے والوں کے لیے دعائے مغفرت بھی کی گئی۔ ذرائع کے مطابق قومی سلامتی کونسل کے اجلاس میں قومی ایکشن پلان کے تمام نکات پر عمل درآمد یقینی بنانے سے متعلق بریفنگ دی گئی۔
واضح رہے کہ اجلاس میں مرکز اور صوبوں کے درمیان کوآرڈینیشن بہتر بنانے کے لیے نیکٹا کے کردار، خیبر پختون خوا اور بلوچستان میں حالیہ دہشت گرد حملوں پر بھی بریفنگ دی گئی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ انٹیلی جنس اداروں کی بریفنگ کی روشنی میں قومی سلامتی کمیٹی اہم فیصلوں کی منظوری دے گی۔
Short Link
Copied