وزیرِ اعظم شہباز شریف کی آج روسی صدر ولادیمر پیوٹن سے ملاقات متوقع

(پاک صحافت) وزیرِ اعظم شہباز شریف کی آج روسی صدر ولادیمر پیوٹن سے ملاقات متوقع ہے۔ شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کے لیے وزیرِ اعظم دورۂ تاجکستان مکمل کر کے قازقستان روانہ ہو گئے ہیں۔

ایس سی او سربراہی اجلاس کے لیے روسی صدر ولادیمر پیوٹن اور چینی صدر شی جن پنگ پہلے ہی دارالحکومت آستانہ پہنچ چکے ہیں۔ تاجکستان سے روانگی سے پہلے وزیرِ اعظم شہباز شریف نے تاجکستان کے وزیر اعظم سے ملاقات کی۔

ملاقات میں باہمی دلچسپی کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون کے فروغ پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔ اس کے علاوہ وزیرِ اعظم نے تاجک پارلیمنٹ کے ایوان زیریں کے چیئرمین سے بھی ملاقات کی۔

یہ بھی پڑھیں

ندیم افضل چن

زرداری صاحب کو میڈیٹ دیں اور ڈائیلاگ ہوں تو سیاسی بحران 1 ماہ میں ختم ہوسکتا ہے۔ ندیم افضل چن

اسلام آباد (پاک صحافت) ندیم افضل چن کا کہنا ہے کہ زرداری صاحب کو میڈیٹ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے