وزیرِ اعظم شہباز شریف کو آکسفورڈ یونین میں خطاب کی دعوت

(پاک صحافت) وزیرِ اعظم شہباز شریف سے آکسفورڈ یونین کے نو منتخب صدر اسرار خان کاکڑ نے ملاقات کر کے انہیں آکسفورڈ یونیورسٹی میں خطاب کی دعوت دی ہے۔ شہباز شریف نے اسرار خان کاکڑ کا وزیرِ اعظم ہاؤس میں پر تپاک استقبال کیا اور بیرونِ ملک پاکستان کا نام روشن کرنے پر سراہا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ اسرار خان کاکڑ جیسے نوجوان پاکستان کے روشن مستقبل کے ضامن ہیں، ان جیسے نوجوان عالمی سطح پر ملک کا نام روشن کرتے رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے نوجوان کا تعلیمی وظائف حاصل کرنا اور آکسفورڈ یونین کا صدر منتخب ہونا قابلِ فخر ہے، پاکستان ایجوکیشن انڈوومنٹ فنڈ قائم ہے، اب غریب بچے اعلیٰ تعلیم حاصل کر سکیں گے۔ شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ایجوکیشن اینڈوومنٹ فنڈ میں بلوچستان کے نوجوانوں کے لیے 20 فیصد کوٹہ مختص ہے۔

اسرار خان کاکڑ نے وزیرِ اعظم کو آکسفورڈ یونین میں خطاب کی دعوت دی اور نوجوانوں کو بااختیار بنانے، یکساں ترقی کے مواقع فراہم کرنے کے اقدامات پر انہیں خراجِ تحسین پیش کیا۔ اسرار خان کاکڑ نے کہا کہ نوجوان پاکستان کی ترقی اور خوش حالی کے لیے ہر طرح کی خدمات کے لیے تیار ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

ترجمان دفتر خارجہ

پاکستان کی لبنان میں بذریعہ الیکٹرانک آلات اسرائیلی دہشتگردی کی مذمت

اسلام آباد (پاک صحافت) دفترِ خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرا بلوچ نے کہا ہے کہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے