وزیرِ اعظم شہباز شریف کا شیلا جیکسن کے انتقال پر اظہارِ افسوس

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیرِ اعظم شہباز شریف نے امریکی کانگریس میں پاکستان کاکس کی سربراہ کانگریسی رکن شیلا جیکسن کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری کیے گئے بیان میں شہباز شریف نے کہا ہے کہ شیلا جیکسن پاکستان امریکا کے درمیان مضبوط تعلقات کی چیمپئن تھیں۔

شہباز شریف کا کہنا ہے کہ شیلا جیکسن کی خدمات کو آنے والے سالوں تک یاد رکھا جائے گا۔ واضح رہے کہ امریکی کانگریس میں پاکستان کاکس کی سربراہ کانگریسی رکن شیلا جیکسن لی انتقال کر گئی ہیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق 74 سالہ شیلا جیکسن لی کو لبلبے کے کینسر کی تشخیص ہوئی تھی، ان کا انتقال جمعہ کو ہوا تھا۔ ستمبر 2022ء میں حکومتِ پاکستان نے شیلا جیکسن کو ان کی خدمات کے اعتراف میں ہلالِ پاکستان سے نوازا تھا۔

شیلا جیکسن لی گزشتہ تین دہائیوں سے کانگریس کی رکن رہیں اور وہ زیادہ تر ہسپانوی، سیاہ فام اور پاکستانی کمیونٹی کی کانگریس میں آواز تھیں۔ شیلا جیکسن کے پاکستانی کمیونٹی کے ساتھ گہرے روابط تھے، ماضی میں جب پاکستانی صحافیوں کا وفد امریکا آیا تو انہوں نے ان کا نہ صرف خیرمقدم کیا بلکہ ان کو کانگریس کی جانب سے تہنیتی سرٹیفکیٹ بھی دیے۔

یہ بھی پڑھیں

خواجہ آصف

فیض حمید عمران کیخلاف وعدہ معاف گواہ بن سکتے ہیں، وزیر دفاع نے اشارہ دے دیا

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ شواہد بانی پی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے