لاہور (پاک صحافت) وزیرِ اعظم شہباز شریف وزیرِخزانہ اسحاق ڈار کے ساتھ پریس کانفرنس کریں گے۔ خیال رہے کہ پریس کانفرنس 4 بجے لاہور میں کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے جاری بیان میں بتایا ہے کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف آج وزیرِخزانہ اسحاق ڈار کے ساتھ سہہ پہر 4 بجے لاہور میں پریس کانفرنس کریں گے۔ مریم اورنگزیب کا یہ بھی کہنا ہے کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف آئی ایم ایف سے ہونے والے اسٹاف لیول معاہدے سے متعلق قوم کو اعتماد میں لیں گے۔
واضح رہے کہ عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے پاکستان سے اسٹاف لیول معاہدہ کر لیا ہے۔ پاکستان اور آئی ایم ایف کا 3 ارب ڈالرز اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ کا معاہدہ ہوا ہے۔ عالمی مالیاتی فنڈ کا کہنا ہے کہ پاکستان کے ساتھ 9 ماہ کا اسٹینڈ بائی معاہدہ طے پایا ہے۔