وزیرِ اعظم شہباز شریف عالمی اقتصادی فورم کے خصوصی اجلاس میں شرکت کے بعد وطن واپس روانہ

شہباز شریف

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیرِ اعظم شہباز شریف عالمی اقتصادی فورم کے خصوصی اجلاس میں شرکت کے بعد وطن واپس روانہ ہو گئے۔

سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر اور دیگر سفارتی عملے نے وزیرِ اعظم کو رخصت کیا۔ عالمی اقتصادی فورم کی سائیڈ لائنز پر وزیرِ اعظم نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور امیر کویت شیخ مشعل الاحمد الجابر الصباح سے ملاقاتیں کیں۔

واضح رہے کہ اس کے علاوہ وزیرِ اعطم نے ملائیشیا کے وزیرِ اعظم انور ابراہیم اور سعودی وزراء سے بھی سائیڈ لائن ملاقاتیں کیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے