وزیرِ اعظم شہباز شریف سعودی عرب کے 2 روزہ سرکاری دورے پر روانہ

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیرِ اعظم شہباز شریف سعودی عرب کے 2 روزہ سرکاری دورے پر ریاض روانہ ہو گئے۔ وزیرِ اعظم 29 سے 31 اکتوبر تک آٹھویں فیوچر انویسٹمنٹ انیشی ایٹیو کانفرنس میں شرکت کریں گے۔

آٹھویں فیوچر انویسٹمنٹ انیشی ایٹیو کانفرنس میں پاکستان اور دیگر ممالک شریک ہوں گے۔ دو روزہ دورۂ سعودی عرب میں وزیرِ اعظم کی سعودی اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں ہوں گی جبکہ شہباز شریف فیوچر انویسٹمنٹ انیشی ایٹیو میں شرکت پر آئے رہنماؤں سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔ اس کے علاوہ وزیرِ اعظم شہباز شریف کی سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے بھی ملاقات متوقع ہے۔

ملاقاتوں کے دوران تجارت، توانائی، معدنیات، زراعت اور دفاع کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال ہو گا۔ وزیرِ دفاع خواجہ آصف، وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب، وزیرِ نج کاری عبدالعلیم خان، وزیرِ پیٹرولیم مصدق ملک، وزیرِ تجارت جام کمال اور وزیرِ اطلاعات عطاء اللّٰہ تارڑ بھی وزیرِ اعظم شہباز شریف کے ہمراہ سعودی عرب روانہ ہوئے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے