اسلام آباد (پاک صحافت) وزیرِ اعظم شہبازشریف کا عاشورہ کے پُر امن انعقاد پر اظہارِ تشکر کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق شہباز شریف نے محرم الحرام میں امن وامان یقینی بنانے پر وزیرِ داخلہ رانا ثناء اللّٰہ، وفاقی و صوبائی حکام اور سیکیورٹی فورسز کو شاباش دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہبازشریف نے سیکیورٹی اداروں کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ امن و امان کا نفاذ یقینی بناتے ہوئے عاشورہ کے جلوسوں کے لیے بہترین انتظامات کیے گئے۔ ان کا کہنا ہے کہ وفاقی و صوبائی محکموں اور سیکیورٹی کے تمام اداروں نے بہترین اشتراکِ عمل سے کام کیا۔
واضح رہے کہ وزیر اعظم نے کہا کہ پولیس کے افسران اور جوانوں کو شاباش دیتا ہوں جنہوں نے دن رات سیکیورٹی خدمات انجام دیں۔ شہباز شریف نے کہا کہ الحمد لِلّٰہ، سیکیورٹی کے بہترین انتظامات کی وجہ سے کوئی ناخوش گوار واقعہ پیش نہیں آیا۔
Short Link
Copied