مریم نواز

وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز کی 25 پارلیمانی سیکریٹریز کے تقرر کی منظوری

لاہور (پاک صحافت) وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے 25 پارلیمانی سیکریٹریز کے تقرر کی منظوری دے دی۔ 25 پارلیمانی سیکریٹریز کی تقرری سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق اسامہ لغاری کو محکمۂ زراعت کا جبکہ ملک افتخار احمد اوقاف و مذہبی امور کے پارلیمانی سیکریٹری مقرر کیے گئے ہیں۔

شعیب اویسی بورڈ آف ریونیو، منصور اعظم انرجی اور شہر یار ملک ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے پارلیمانی سیکریٹری ہوں گے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ملک وحید فوڈ، اجمل خان ہائر ایجوکیشن اور سلطان باجوہ ہاؤسنگ پارلیمانی سیکریٹری مقرر کیے گئے ہیں۔ سونیا عاشق انسانی حقوق و مذہبی امور، حسن عسکری شیخ انڈسٹریز کامرس انویسٹمنٹ کے پارلیمانی سیکریٹری ہوں گے۔

شازیہ رضوان انفارمیشن اینڈ کلچر، صاحبزادہ غزین عباسی محنت و افرادی قوت، خالد رانجھا لاء اینڈ پارلیمانی افیئرز اور خرم ورک لوکل گورنمنٹ کیمونٹی ڈیولپمنٹ کے پارلیمانی سیکریٹری بن گئے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق محمد زبیر کو مائنز اینڈ منرل، رانا طارق کو پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ کا پارلیمانی سیکریٹری مقرر کیا گیا ہے۔ نوشین عدنان اسکول ایجوکیش، ضیاء اللّٰہ شاہ پنجاب ایمرجنسی سروسز کے پارلیمانی سیکرٹری بن گئے ہیں۔

نوٹیفکیشن کے مطابق میاں شاہد حسین ایس اینڈ جی اے ڈی، ارشد جاوید وڑائچ سوشل ویلفیئر بیت المال، راشدہ لودھی اسپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن اور تیمور علی ٹرانسپورٹ کے پارلیمانی سیکریٹری ہوں گے۔ محمد انس محمود یوتھ افیئر اینڈ اسپورٹس، سلمیٰ سعدیہ تیمور ویمن ڈیولپمنٹ، سلطان حیدر علی چیف منسٹر انسپکشن ٹیم کے پارلیمانی سیکریٹری مقرر کر دیے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف نے برطانوی بادشاہ کی دعوت قبول کرلی

کراچی (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف نے دولت مشترکہ اجلاس میں شرکت کی برطانوی بادشاہ چارلس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے