نجف اشرف (پاک صحافت) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے دورہ عراق کے دوران نجف اشرف میں واقع حضرت علی کرم اللہ وجہ کے روضے پر حاضری دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اس وقت عراق کے دورے پر ہیں۔ انہوں نے نجف اشرف میں واقع حضرت علی کرم اللہ وجہ کے روضے پر حاضری دی ہے۔ اس دوران شاہ محمود قریشی نے امت مسلمہ کے اتحاد و اتفاق، پاکستان کی تعمیر و ترقی اور خوشحالی سمیت ملکی سلامتی کے لئے خصوصی دعائیں مانگی ہیں۔
شاہ محمود قریشی نے کوفہ میں مسجد کوفہ اور تاریخی مقامات کی بھی زیارات کیں۔ زیارات مقدسہ کی سعادت حاصل کرنے کے بعد وزیر خارجہ کربلا روانہ ہوگئے ہیں۔ قبل ازیں شاہ محمود قریشی نے بغداد میں عراقی وزیر دفاع سے ملاقات کی۔ ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے علاقائی سیکورٹی کی صورتحال اور دو طرفہ دفاعی تعاون کے امور پر گفتگو کی ہے۔
Short Link
Copied