اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے سعودی ہم منصب سے رابطہ کیا ہے اور ایران کے ساتھ تعلقات معمول پر آنے پر مبارکباد دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے سعودی ہم منصب شہزادہ فیصل بن فرحان سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے۔ اس دوران انہوں نے ایران کے ساتھ تعلقات میں مثبت پیشرفت پر سعودی قیادت کو سراہا ہے۔
سعودی ہم منصب سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ معاہدہ خطے میں امن، سلامتی، تجارت اور ترقی کےلیے بامعنی مذاکرات کی راہ ہموار کرے گا۔ وزیر خارجہ نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان برادرانہ تعلقات کا اعادہ کیا۔
ذرائع کے مطابق دونوں وزرائے خارجہ نے دوطرفہ اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید وسعت دینے کا بھی اعادہ کیا۔ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کی مضبوطی کےلیے اعلی سطح تبادلوں کے کردار پر زور دیا گیا۔
Short Link
Copied