اسلام آباد (پاک صحافت) فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کے بیانیہ کی عالمی سطح پر حمایت ہوئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم کے معاون خصوصی اور ترجمان پیپلزپارٹی فیصل کریم کنڈی نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کے بیانیہ کی عالمی سطح پر حمایت ہوئی ہے مگر پی ٹی آئی تڑپ رہی ہے۔ عمران خان کی سازش بے نقاب ہوچکی ہے۔
فیصل کریم کنڈی کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان نے سیلاب متاثرین کے 14 ارب روپے چوری کر دیے ہیں کیونکہ عمران خان نے ٹیلی تھون والا چندہ ابھی تک سیلاب متاثرین تک نہیں پہنچایا ہے۔ وزیر اعظم کے معاون خصوصی اور ترجمان پیپلزپارٹی نے مزید کہا کہ تیمور جھگڑا کی حیثیت صرف کنوئیں کے مینڈک جیسی ہے۔