وزیرخارجہ بلاول بھٹو سے چینی ہم منصب کی اہم ملاقات

بلاول بھٹو

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ بلاول بھٹو سے چین کے وزیر خارجہ نے ایک اہم ملاقات کی ہے، جس میں دونوں ممالک کے درمیان موجود دوستانپ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کا اعادہ کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو سے چینی ہم منصب وانگ ژی کی ملاقات۔ دو طرفہ تعلقات میں پیش رفت کا جائزہ اور باہمی دلچسپی، علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں وزرائے خارجہ کی ملاقات شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کونسل اجلاس کے موقع پر ہوئی۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ ملاقات میں دونوں وزرائے خارجہ نے دوطرفہ تعلقات میں پیش رفت کا جائزہ لیا اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ فریقین نے باہمی مفادات کیلئے سٹریٹجک رابطے مربوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا، بلاول بھٹو نے ملاقات میں دو طرفہ باہمی روابط کے فروغ اور تجارت بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے