اسحاق ڈار

وزیرخارجہ اسحاق ڈار کا برطانوی ہم منصب سے رابطہ، دوطرفہ تعاون میں اضافے پر اتفاق

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے اپنے برطانوی ہم منصب سے رابطہ کیا ہے، جس میں دوطرفہ تعاون میں اضافے پر اتفاق کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ اور ڈیوڈ لیمی کے مابین دونوں ممالک کے درمیان موسمیاتی تبدیلی سمیت دیگر چیلنجز سے مل کر مقابلہ کرنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ وزیر خارجہ نے انہیں منصب سنبھالنے پر مبارک باد دے دی۔

ذرائع کے مطابق اسحاق ڈار نے امید ظاہر کی کہ برطانیہ میں نئی ​​حکومت دونوں ممالک کے تعلقات میں مثبت پیش رفت جاری رکھے گی۔ اسحاق ڈار نے دولت مشترکہ کے تناظر سمیت برطانیہ کے ساتھ پاکستان کے تعلقات کی اہمیت پر زور دیا۔

انہوں نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے، نوجوانوں کے لیے مواقع پیدا کرنے، تجارت اور سرمایہ کاری کو فروغ دینے پر سیکریٹری خارجہ لیمی کے ساتھ کام کرنے کے منتظر ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

خواجہ آصف

فیض حمید عمران کیخلاف وعدہ معاف گواہ بن سکتے ہیں، وزیر دفاع نے اشارہ دے دیا

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ شواہد بانی پی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے