فیصل کریم کنڈی

وزیراعلی کا بٹن میرے ہاتھ میں ہے جس دن چاہوں آن آف کرسکتا ہوں۔ فیصل کریم کنڈی

مانسہرہ (پاک صحافت) فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ وزیراعلی کا بٹن میرے ہاتھ میں ہے جس دن چاہوں آن آف کرسکتا ہوں۔

تفصیلات کے مطابق گورنز خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ جن کی عزت نہیں وہ بھی مجھے ہتک عزت کا نوٹس بھیج رہے ہیں۔ وزیراعلی کی طرف سے مجھے دیئے گئے ہتک عزت نوٹسز کی کوئی حیثیت نہیں ہے۔ وزیراعلی کو چیلنج دیتا ہوں کہ وہ اپنی پارٹی کے دور حکومت کے دس سالہ کارکردگی پر مجھ سے مناظرہ کریں، چاہیں تو چینل اور اینکر اپنی مرضی کے لے کر آئیں۔

ذرائع کے مطابق فیصل کریم کنڈی کا مزید کہنا تھا کہ عوام نے پی ٹی آئی کو مینڈیٹ دیا ہے، گورنر رول کا نفاذ کر کے اسے سیاسی شہید نہیں بننے دیں گئے۔ صوبے میں لاقانویت عروج پر ہے، حکومت امن عامہ کی سنگین صورت حال پر اسمبلی کا ان کیمرہ اجلاس جلد بلائے، پی ٹی آئی حکومت اپنے ممبران اسمبلی کو ہی صوبے کی مخدوش صورت حال پر آگاہی دینے میں ناکام ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایپکس کمیٹی کے اجلاس کا انعقاد ابھی تک ممکن نہیں ہوسکا ہے، صوبائی کابینہ کا خصوصی اجلاس بنوں واقعے کے بعد بھی نہ بلایا جا سکا۔ مولانا فضل الرحمان ایک زیرک سیاست دان ہیں وہ پی ٹی آئی سے اپنا انتقام لے رہے ہیں جے یو آئی کا مینڈیٹ پی ٹی آئی نے چوری کیا ہے۔ جے یو آئی اور پی ٹی آئی کے مذاکرات کے بارے بیرسٹر گوہر ابتداء ہی میں منحرف ہوگئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

عظمی بخاری

دھرنا پارٹی اب فتنہ پارٹی میں کنورٹ ہوچکی ہے۔ عظمی بخاری

لاہور (پاک صحافت) عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ دھرنا پارٹی اب فتنہ پارٹی میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے