مریم نواز

وزیراعلی پنجاب کی روٹی، آٹے سے بنی اشیاء کی قیمتوں کو برقرار رکھنے کی ہدایت

لاہور (پاک صحافت) مریم نواز نے پورے صوبے میں روٹی، آٹے اور آٹے سے بنی اشیاء کی قیمتوں کو سختی سے برقرار رکھنے کی ہدایت کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ آٹے کی قیمت میں کمی کا پورا فائدہ عوام کو منتقل کیا جائے، انہوں نے پنجاب بھر کی انتظامیہ کو سخت چیکنگ کی ہدایات جاری کر دیں۔

وزیراعلی کا کہنا ہے کہ سرکاری قیمتوں کی خلاف ورزی کرنے والوں سے قانون کے مطابق سختی سے نمٹا جائے، وہ ذاتی طور پر روٹی اور آٹے کی قیمت چیک کریں گی اور عوام سے فیڈ بیک بھی لیں گی۔

مریم نواز نے کہا کہ ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خوری کرنے والوں کے خلاف سخت آپریشن کیا جائے۔ انھوں نے پنجاب فوڈ اتھارٹی، اربن یونٹ اور پولیس و مقامی انتظامیہ کو معاونت سے کام کرنے کی ہدایت کی۔

یہ بھی پڑھیں

عظمی بخاری

دھرنا پارٹی اب فتنہ پارٹی میں کنورٹ ہوچکی ہے۔ عظمی بخاری

لاہور (پاک صحافت) عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ دھرنا پارٹی اب فتنہ پارٹی میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے