لاہور (پاک صحافت) حمزہ شہباز نے صوبے میں مزدوروں کو ریلیف دینے کے لئے مزدور کی کم سے کم اجرت کو بیس ہزار سے بڑھا کر پچیس ہزار روپے کردی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کی خصوصی ہدایت پر مزدوروں کی کم از کم اجرت میں 5 ہزار روپے کا اضافہ کر دیا گیا ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف نے کہا کہ پنجاب حکومت نے مزدور کی کم از کم اجرت 20 ہزار روپے سے بڑھا کر 25 ہزار روپے کر دی ہے۔
وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز کا مزید کہنا ہے کہ اجرت میں اضافے کا اطلاق یکم جولائی سے ہو گا جبکہ مزدور کی کم از کم اجرت میں اضافے کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ انہوں نےکہا کہ مختصر عرصے میں کم وسائل رکھنے والے طبقات کو ریلیف دینے پر فوکس کیا ہے، ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں کہ عام آدمی کی زندگی میں آسانی پیدا ہو۔
Short Link
Copied