لاہور (پاک صحافت) وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی اے ایس پی شہر بانو نقوی سے ملاقات ہوئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی پنجاب مریم نواز سے اے ایس پی شہر بانو نقوی اور لمز یونیورسٹی کے طلباء نے ملاقات کی ہے۔ وزیراعلی پنجاب نے شہر بانو نقوی کو گلے لگا لیا اور تھپکی بھی دی، ساتھ ہی اے ایس پی شہر بانو نقوی نے اچھرہ واقعے پر وزیراعلی پنجاب کو بریفنگ بھی دی۔
مریم نواز نے جرات کا مظاہرہ کرنے پر اے ایس پی شہر بانو نقوی کو سراہا اور نوجوان افسروں کیلئے قابل تقلید قرار دے دیا، وزیراعلی پنجاب کا کہنا تھا کہ نوجوان افسروں کیلئے بہادری اور جرأت کی مثال قائم کردی۔
واضح رہے گزشتہ ماہ لاہور کی اچھرہ مارکیٹ میں خاتون نے عربی خطاطی والا لباس زیب تن کیا ہوا تھا، جس پر مشتعل ہجوم کی جانب سے خاتون پر توہین مذہب کا الزام عائد کیا تھا۔
Short Link
Copied