لاہور (پاک صحافت) وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ ہم صوبے سے مہنگائی اور بے روزگاری کے خاتمے کے لئے مریضوں کو مفت دوائیں، نوجوانوں کو لیپ ٹاپ اور خواتین کو اسکوٹیز دیں گے۔
تفصیلات کے مطابق بجٹ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ آپ جمہوری نظام، اداروں، ایٹمی قوت اور افواج کو اپنی انا کیلئے تباہ کرنا چاہتے ہیں؟ ہم پی کے ایل آئی میں جدید سہولتوں، اسپتالوں میں مفت ادویات کا سلسلہ اور لیپ ٹاپ اسکیم دوبارہ شروع کر رہے ہیں۔
وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز کا مزید کہنا تھا کہ صحت کارڈ منصوبے کو صرف غریبوں اور مستحق افراد کیلئے جاری رکھیں گے، امیروں سے وسائل لے کر غربا پر خرچ کریں گے۔ خواتین اور اساتذہ کی تکریم میں کوئی کثر نہیں چھوڑیں گے۔ ورکنگ خواتین کی سہولت کیلئے انہیں اسکوٹیز دی جائیں گی۔
Short Link
Copied