مریم نواز

وزیراعلی پنجاب کا 300 سپیشل ایجوکیشن سکولز کو سنٹر آف ایکسی لینس بنانے کا اعلان

لاہور (پاک صحافت) وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے پنجاب بھر کے 300 سپیشل ایجوکیشن سکولز کو سنٹر آف ایکسی لنس بنانے کا اعلان کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلی مریم نواز نے سپیشل ایجوکیشن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ پیارے بچے، سب کے سب ہیروز ہیں۔ ہیرنگ ایڈ دینے پر یونیسف، جی پی ای اور سپیشل ایجوکیشن کا شکریہ ادا کرتی اور شاباش دیتی ہوں۔ سپیشل بچوں سے ملاقات کرکے بہت خوش ہوں۔ سپیشل بچوں کو ہیروز اس لیے کہا ہے کہ سب ہونے کے بعد کچھ کر لینا آسان ہے، لیکن یہ ہیرو مشکلات کے ساتھ کمال کرتے ہیں۔ یہ بچے سیڑھیاں نہیں چڑھ سکتے پر سکول آتے ہیں، سن نہیں سکتے پر سکول آتے ہیں، یہ ہیں اصل ہیرو۔ سپیشل بچوں کی پینٹنگ اور آرٹ کو دیکھا، حیران رہ گئی، دل خوش ہوگیا۔ سپیشل بچوں کے اساتذہ کو شاباش دیتی ہوں۔

مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ ہر ضلع میں سپیشل بچوں کے لئے سنٹر آف ایکسی لینس بنا رہے ہیں، عالمی معیار کی ہر سہولت ہوگی۔ سپیشل بچوں کو مین سٹریم میں لانے کیلئے جو کرنا پڑا کریں گے۔ فنڈز جاری کر دیئے ہیں، آٹزم کے لیے سپیشل ادارہ بنائیں گے۔ آج آلہ سماعت دے رہے ہیں جس کو ویل چیئر چاہیے مجھے لکھیں، فوراً ملے گی۔ جلد ایک وہیل چیئر فراہمی کا پراجیکٹ لانچ کر رہی ہوں۔

انہوں نے کہا کہ بچوں کو ہیرنگ ایڈ اور عینک فراہم کی جائے تو بچے سپیشل سکول سے نکل کر عام سکول میں آجائیں گے۔ آج جو پیار ان بچوں سے ملا زندگی بھر کے لیے مقروض ہو گئی۔ بچوں سے مل کر سپیشل بچوں کی خدمت کا ارادہ سو سے ہزار فیصد بڑھ گیا۔

یہ بھی پڑھیں

عیدِ میلاد النبی ﷺ پر قیدیوں کی سزاؤں میں خصوصی چھوٹ کا اعلان

اسلام آباد (پاک صحافت) عیدِ میلاد النبی ﷺ پر قیدیوں کی سزاؤں میں خصوصی چھوٹ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے