لاہور (پاک صحافت) وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے صوبے میں گندم کی زیادہ پیداوار حاصل کرنے کیلئے کاشتکاروں کیلئے اربوں روپے کا انعامی پیکیج متعارف کرا دیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلی مریم نواز کی طرف سے گندم کے کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹرز اور لینڈ لیولر کا اعلان کردیا گیا، ساڑھے 12 تا 25 ایکٹر رقبے پر گندم کاشت کرنے والے کسانوں کیلئے 1000 لینڈ لیولرز مفت دیئے جائیں گے، 25 ایکڑ سے زائد رقبہ پر کاشت کرنے والے کسانوں کو 1000 گرین ٹریکٹرز بالکل مفت ملیں گے۔
وزیراعلی پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے پنجاب کے کاشتکار کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، پورا ساتھ دیں گے، کاشتکار ہمارے بھائی ہیں، ان کی ترقی کے لئے تمام ممکنہ اقدامات کریں گے، پنجاب میں کاشتکار کی خوشحالی اور زراعت کی بحالی اولین ترجیح ہے، گندم کی کاشت پر کسانوں کو کسان کارڈ کے ذریعے بلاسود معیاری بیج، کھاد اور پیسٹی سائیڈ مہیا کی جا رہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ چند ماہ میں کاشتکاروں کیلئے ایسے ریکارڈ پراجیکٹ شروع کئے جن کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی، گندم کے کاشتکاروں کو گرین ٹریکٹرز اور لینڈ لیولرز بذریعہ قرعہ اندازی دیئے جائیں گے۔