لاہور (پاک صحافت) وزیراعلی پنجاب نے ڈاکوؤں سے مقابلے میں شہید ہونے والے اے ایس آئی کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے لاہور چوہنگ میں ڈاکوؤں سے مقابلے میں شہید ہونے والے اے ایس آئی نذیر کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔
وزیراعلی نے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا اور شہید کے درجات کی بلندی کی دعا کی۔
وزیراعلی نے کہا کہ پنجاب حکومت شہید اے ایس آئی نذیر کی فیملی کا بھرپور ساتھ دے گی۔
Short Link
Copied