مریم نواز

وزیراعلی پنجاب کا فلور ملز ایسوسی ایشن کی ہڑتال ختم کرنے کے اعلان کا خیرمقدم

لاہور (پاک صحافت) وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف نے فلور ملز ایسوسی ایشن کی ہڑتال ختم کرنے کے اعلان کا خیرمقدم کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف نے فلور ملز کی ہڑتال ختم کرا دی، فلور ملز ایسوسی ایشن ودہولڈنگ ٹیکس کے نفاذ کے خلاف پنجاب میں ہڑتال نہیں کرے گی۔ مریم نوازشریف کی ہدایت پر ہونے والے مذاکرات میں فلور ملز ایسوسی ایشن کی قیادت کو قائل کر لیا گیا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعلی نے پنجاب میں ہڑتال نہ کرنے کے فیصلے پر ایسوسی ایشن کے چیئرمین اور دیگر قائدین کا شکریہ ادا کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آٹا اور روٹی مہنگی ہونے کا نقصان صرف غریب عوام کو ہوگا، جائز تحفظات اور مسائل کے حل کے لیے بھرپور کردار ادا کروں گی، جائز مسائل کے حل کے لیے ہڑتال کرنے کی ضرورت نہیں۔

یہ بھی پڑھیں

عظمی بخاری

دھرنا پارٹی اب فتنہ پارٹی میں کنورٹ ہوچکی ہے۔ عظمی بخاری

لاہور (پاک صحافت) عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ دھرنا پارٹی اب فتنہ پارٹی میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے