وزیراعلی پنجاب کا عوام کیلئے آٹا، چینی اور گھی سستا کرنے کا فیصلہ

حمزہ شہباز

لاہور (پاک صحافت) وزیراعلی پنجاب نے صوبے کے عوام کو بڑا ریلیف دینے کا اعلان کردیا، صوبے بھر میں عوام کے لئے آٹا، چینی اور گھی سستا کرنے کا فیصلہ۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا جس میں چیف منسٹر ریلیف پیکیج کو حتمی شکل دینے کے لئے تجاویز کا جائزہ لیا گیا۔ حمزہ شہباز نے کہا کہ عوام کو مہنگائی سے ریلیف فراہم کریں گے، خصوصی ریلیف پیکیج سے عام آدمی کی مشکلات میں کمی ہوگی۔

وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز کا مزید کہنا تھا کہ اشیاء کی قیمتوں میں اتنی کمی کی جائے جس سے عام آدمی کو حقیقی ریلیف مل سکے، 15 روز گزر چکے، ریلیف پیکیج کو آج ہی حتمی شکل دی جائے۔ انہوں نے مانیٹرنگ کا فول پروف میکنزم تشکیل دینے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی مانیٹرنگ نظام وضع کرنے کے حوالے سے لیڈ لے، مانیٹرنگ کیلئے علیحدہ سیل قائم کیا جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے