مریم نواز

وزیراعلی پنجاب کا تمام سرکاری محکموں کو انٹرن شپ پروگرام شروع کرنے کا حکم

لاہور (پاک صحافت) وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے تمام سرکاری محکموں کو انٹرن شپ شروع کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی کابینہ کے بارہویں اجلاس میں 3 ماہ کے انٹرن شپ پروگرام کے تحت 2 ہزار طلبہ کو ماہانہ 25 ہزار روپے دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اجلاس میں طلبہ سے ای بائیک پروجیکٹ کے ابتدائی چارجز نہ لینے جبکہ ای بائیک اسکیم میں مزید 10 ہزار الیکٹرک بائیک شامل کرنے کی بھی منظوری دی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق صوبائی کابینہ کی محمود بوٹی اور شادباغ میں ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ کی بھی منظوری دی گئی۔ وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے ہمت کارڈ کے لیے اسپیشل افراد کی تصدیق ان کی دہلیز پر جا کر کرنے کی ہدایت کی ہے۔

انہوں نے معروف گلوکارہ تصور خانم کی طرف سے رہائش کی درخواست کی بھی منظوری دی اور کہا کہ فنکار اپنے خاندان کا ہی نہیں بلکہ قوم کا ایک فرد ہوتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف نے برطانوی بادشاہ کی دعوت قبول کرلی

کراچی (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف نے دولت مشترکہ اجلاس میں شرکت کی برطانوی بادشاہ چارلس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے