مریم نواز

وزیراعلی پنجاب نے 500 یونٹ تک کے بجلی صارفین کو سولر پینلز دینے کا منصوبہ منظور کرلیا

لاہور (پاک صحافت) وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے 500 یونٹ تک کے بجلی صارفین کو سولر پینلز دینے کے منصوبے کی منظوری دے دی۔

تفصیلات کے مطابق مریم نواز نے روشن گھرانہ پروگرام کی منظوری کے لیے کل صوبائی کابینہ کا اجلاس بلالیا ہے، جس میں سولر پینلز کی فراہمی کے منصوبے کی کل باضابطہ منظوری دی جائے گی۔

اعلامیے کے مطابق سولر پینلز کی لاگت کا 90 فیصد پنجاب حکومت ادا کرے گی، سولر پینلز 5 سال کی آسان اقساط پر صارفین کو فراہم کیے جائیں گے۔

اس بارے میں وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے کہا کہ عوام کو مشکل حالات میں تنہا نہیں چھوڑیں گے، ماضی کی تباہی کے اثرات سے عوام کو بچانے کی کوششیں کررہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ 5 سال بعد عوام کو موجودہ مسائل کا سامنا نہیں ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں

عظمی بخاری

دھرنا پارٹی اب فتنہ پارٹی میں کنورٹ ہوچکی ہے۔ عظمی بخاری

لاہور (پاک صحافت) عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ دھرنا پارٹی اب فتنہ پارٹی میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے