لاہور (پاک صحافت) وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز نے سیکریٹری پنجاب بار کونسل کے قتل کا نوٹس لیتے ہوئے قاتلوں کو جلد از جلد گرفتار کرنے کے احکامات جاری کردئے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز نے بادامی باغ میں پنجاب بار کونسل کے سیکریٹری اشرف راہی کے قتل کا نوٹس لے لیا ہے۔ حمزہ شہباز نے سی سی پی او لاہور سے واقعے کی رپورٹ طلب کرتے ہوئے ملزمان کی جلد گرفتاری کا حکم دے دیا۔ لواحقین کو انصاف دلانے کی یقین دہانی۔
وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز کا نے کہا ہے کہ ملزمان کو قانون کی گرفت میں لا کر مزید کارروائی کی جائے، مقتول کے لواحقین کو ہر صورت انصاف فراہم کیا جائے۔ انہوں نے مقتول اشرف راہی کے اہلِ خانہ سے دلی ہمدردی و افسوس کا اظہار بھی کیا ہے۔
Short Link
Copied