مریم نواز

وزیراعلی پنجاب نے تاریخ کا سب سے بڑا سولر پروگرام لانے کا اعلان کردیا

لاہور (پاک صحافت) وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے اپنی چھت اپنا گھر منصوبے کا افتتاح کردیا اور ساتھ ہی تاریخ کا سب سے بڑا سولر پروگرام بھی لانے کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق اپنی چھت اپنا گھر منصوبے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلی پنجاب مریم نواز کا نے کہا ہے کہ آشیانہ ہاؤسنگ اسکیم کا مجھ سمیت سب کو شدت سے انتظار تھا، اپنی چھت اور اپنا گھر سب سے بڑی نعمت ہے، اپنی چھت، اپنا گھر کے خواب کو حقیقت میں بدلا، اس اسکیم کا سب سے زیادہ انتظار نوازشریف کو تھا، چھت کی کمی کو لفظوں میں بیان کرنا مشکل ہے، میں وہ اسکیم شروع کررہی ہوں جس کا مجھے اور صوبے کے عوام کو بہت انتظار تھا، اس اسکیم کے بارے میں مجھ سے بہت سوال کیے جاتے تھے کہ یہ کب آرہی ہے؟ لوگ انتظار کر رہے تھے۔

مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ جس کے پاس اپنا گھر ہوتا ہے اس کو اس نعمت کی قدر کم ہوتی ہے، اس خواہش کی شدت ان کے پوچھیں جن کے پاس اپنا گھر نہیں ہوتا، آپ کے پاس سب نعمت ہو لیکن اپنا گھر نہ ہو تو وہ کمی محسوس پوتی ہے جس کو بیان کرنا مشکل ہے۔ ہم یہ اسکیم بنانے میں کامیاب ہوئے، امید ہے کہ اس سے آگے ہم جلدی جلدی گھر بناکر لوگوں کو دیں گے، نواز شریف کو اس اسکیم کا سب سے زیادہ انتظار تھا۔

انہوں نے کہا کہ اپنے دور میں انہوں نے ہاریوں کو گھر دیے، وہ مجھ سے کہتے تھے کسی کو رہنے کے لیے چھت دے دو تو اس سے بڑے خدمت کوئی نہیں، اگر اس اسکیم میں شہری علاقوں میں اگر عوام کے پاس ایک سے 5 مرلے کی زمین ہے اور دیہی علاقے میں ایک سے 10 مرلے کی زمین ہے تو 15 لاکھ تک حکومت پنجاب دے گی جس کو 7 سال کی آسان قسطوں میں ادا کرنا ہے، پہلے 3 مہینے ایک پیسہ بھی نہیں دینا پڑے گا پھر ہر مہینے 15 لاکھ کی قسط پر 14 ہزار روپے ماہانہ ادا کرنے ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں

ترجمان دفتر خارجہ

پاکستان کی لبنان میں بذریعہ الیکٹرانک آلات اسرائیلی دہشتگردی کی مذمت

اسلام آباد (پاک صحافت) دفترِ خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرا بلوچ نے کہا ہے کہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے