وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے لیپ ٹاپ سکیم کا افتتاح کردیا

مریم نواز

فیصل آباد (پاک صحافت) وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے لیپ ٹاپ سکیم کا افتتاح کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق لیپ ٹاپ سکیم کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ آج مجھے پائلٹ نے لاہور میں کہا کہ ہم نہیں جاسکتے، پائلٹ نے کہا آپ ویٹ کر لیں دھند ہے، کچھ نظر نہیں آرہا، میں نے کہا جہاز اڑائیں اللہ خیر کرے گا، میں اپنے بچوں سے ملنے کیلئے بے چین تھی۔

مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ آئندہ کبھی میری وجہ سے امتحان کینسل نہیں ہونا چاہیے، مجھے ڈر ہے نوازشریف سے مجھے ڈانٹ پڑے گی، وہ میرے بڑے ہیں، میں ان کی ڈانٹ خوشی سے سن لوں گی۔ پروگرام کا افتتاح گھر سے بھی کرسکتی تھی لیکن مجھے یہ چمکتے چہرے بھی ضرور دیکھنے تھے۔

انہوں نے کہا کہ اگر میں یونیورسٹیز میں نہ جاتی تو مجھے اندازہ نہ ہوتا یہ سکالر شپ بچوں کیلئے کتنی اہم ہے۔ سکالرشپ میں 100 فیصد میرٹ کو فالو کیا گیا ہے، اگر آپ میرٹ پر ہیں تو آپ کو سکالر شپ ضرور ملے گی، ایک بچی کو پڑھائی چھوڑنے کا بولا گیا ، جب اس کو سکالر شپ ملی تو اس نے پڑھائی جاری رکھنے کا پلان بنا لیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے