لاہور (پاک صحافت) آئی جی پنجاب کا کہنا ہے کہ وزیراعلی پرویز الہی نے عمران خان پر حملے کی ایف آئی آر درج کرنے سے منع کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب نے سپریم کورٹ میں بیان جمع کرواتے ہوئے کہا ہے کہ ایف آئی آر کے اندراج کے معاملے پر صوبائی حکومت کے کچھ تحفظات ہیں اور آپس میں کچھ اختلافات ہیں جس کے باعث ایف آئی آر درج نہیں ہوئی، مجھے وزیراعلی پنجاب پرویز الہی نے ایف آئی آر کے اندراج سے منع کیا ہے، لیکن ہمارے پاس دوسرے آپشن بھی ہیں۔
چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ ہمیں دوسرے آپشن سے متعلق نہیں بتائیں، عدالت آئی جی پنجاب کے پیچھے کھڑی ہے، انہیں سپورٹ کرے گی جب تک وہ تمام قانونی کارروائی مکمل کریں، چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ آئی جی پنجاب کا گلہ ہے کہ صوبائی حکومت ایف آئی آر کے اندراج سے منع کررہی ہے، کرمنل جسٹس سسٹم کے تحت پولیس خود ایف آئی آر درج کرسکتی ہے، ریاست ایف آئی آر کے اندراج کا حق رکھتی ہے۔