مراد علی شاہ

وزیراعلی سندھ کا ڈکیتی مزاحمت میں جاں بحق افراد کے لواحقین کو فی کس 10 لاکھ روپے دینے کا اعلان

کراچی (پاک صحافت) وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے صوبے میں ڈکیتی مزاحمت میں جاں بحق افراد کے لواحقین کو فی کس 10 لاکھ روپے دینے کا اعلان کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ میں جنوری سے اب تک ڈکیتی کے دوران 84 افراد کی جان گئی، مجھے اور وزیروں کو لواحقین کے پاس جانا چاہیے تھا یہ ہماری غلطی ہے۔

وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے اعلان کیا کہ جو بھی ہلاکتیں ہوئی ہیں جنوری سے اب تک ان کے لواحقین کو 10 لاکھ روپے دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ نگران حکومت کا یہ کام نہیں کہ منتخب حکومت کا کام روکے، وفاق نے 76 ارب روپے رکھے ہیں، کے فور کے لیے 25 سے 30 ارب روپے رکھے ہیں، 40 ارب روپے کا منصوبہ ہے اس کیلئے ہم نے 3 ارب روپے رکھے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

عظمی بخاری

دھرنا پارٹی اب فتنہ پارٹی میں کنورٹ ہوچکی ہے۔ عظمی بخاری

لاہور (پاک صحافت) عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ دھرنا پارٹی اب فتنہ پارٹی میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے