کراچی (پاک صحافت) وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ سیلاب متاثرین کے لئے جلد گھروں کی تعمیر کا کام شروع کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ سے ایشیائی ترقیاتی بینک کے وسطی و غربی ایشین ڈائریکٹر جنرل مسٹر یوجین زوخوف کی ملاقات ہوئی ہے۔ ملاقات میں وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ سیلاب سے اب تک 18 لاکھ گھروں کا نقصان ہوا ہے، اس وقت سیلاب کے پانی کی نکاسی جاری ہے، نکاسی کے ہوتے ہی گھروں کی تعمیر شروع کریں گے۔
وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا مزید کہنا تھا کہ چھوٹے تین سے پانچ کلومیٹر سڑکوں کی تعمیر بہت ضروری ہے، عالمی بینک 500 ملین ڈالر کی لاگت سے گھروں کی تعمیر پر تعاون کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ 500 ملین ڈالر کی امداد گھروں کی تعمیر کیلئے ناکافی ہے، ایشیائی بینک گھروں کی تعمیر پر مدد کرتی ہے تو متاثرین کیلئے بڑا کام ہوسکے گا۔
Short Link
Copied