کراچی (پاک صحافت) وزیراعلی سندھ نے متعلقہ محکموں کو کراچی میں شام چھ بجے کے بعد گھروں سے نکلنے پر پابندی عائد کرنے کی ہدایات جاری کردی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت کورونا ٹاسک فورس کا اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں کراچی سمیت سندھ بھر میں کورونا وائرس کی موجودہ صورت حال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ وزیراعلی سندھ نے آئی جی پولیس اور کمشنر کراچی ہدایت کی کہ کراچی میں شام 6 بجے کے بعد مکمل پابندی لگائیں۔
اجلاس سے اظہار خیال کرتے ہوئے وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کا مزید کہنا تھا کہ کوئی شخص غیر ضروری طور پر گھر سے باہر نہ نکلے، جو ٹیوشن سینٹرز چل رہے ہیں انہیں فوری بند کیا جائے۔ وہ دوبارہ جمعہ کے دن کورونا صورت حال کا جائزہ لیں گا، صورت حال بہتر نہ ہوئی تو مزید اقدامات اٹھائے جائیں گے۔
Short Link
Copied