اسلام آباد (پاک صحافت) عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ وزیراعلی خیبر پختونخوا گالی سے اب گولی پر آگئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے وزیراعلی خیبرپختونخوا کے گولی چلانے کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ بیان ناکامی کا اعتراف ہے کہ وہ کے پی حکومت چلانے کے قابل نہیں۔ اسلام آباد اور پنجاب پر لشکرکشی کی دھمکی 9 مئی دہرانے کا اعلان ہے۔
ذرائع کے مطابق عطا تارڑ نے مزید کہا کہ وزیراعلی خیبر پختونخوا گالی سے اب گولی پر آگئے ہیں۔ اس سے وہ اپنا نقصان کریں گے، گنڈاپور کو انقلاب لانا ہے تو صحت، تعلیم اور عوام کی فلاح و بہبود کے منصوبوں کا انقلاب لائیں۔
Short Link
Copied