وزیراعلی خیبرپختونخوا پر صوبائی وزیر کے قتل کا کیس ہے۔ فیصل کریم کنڈی

فیصل کریم کنڈی

پشاور (پاک صحافت) فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ وزیراعلی علی امین گنڈا پور پرڈی آئی خان میں سیاسی شخصیت کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام ہے۔

تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ جس شخص پر سیاسی شخصیات کے قتل میں ملوث اور اپنے صوبائی وزیر کے قتل کیس ہو تو آپ ایسے وزیراعلی سے کیا امید رکھ سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ علی امین گنڈاپور سوئچ آن آف کی دھمکیاں دیتے ہیں، میرے پاس بھی ایسا بٹن ہے جب آف کروں گا تو آن نہیں ہوگا، اگر وزیراعلی خیبرپختونخوا ڈپریشن کا شکار ہیں تو ادویات استعمال کریں، مجھ سے خائف نہ ہوں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے