وزیراعلی بلوچستان کی جانب سے قومی دھارے میں آنے والوں کیلئے عام معافی کا اعلان

سرفراز بگٹی

کوئٹہ (پاک صحافت) وزیراعلی بلوچستان نے ہتھیار پھینک کر قومی دھارے میں آنے والوں کیلئے عام معافی کا اعلان کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلی بلوچستان سرفراز بگٹی نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پہاڑوں پر موجود لوگ ہتھیار پھینک کر واپس آئیں۔ جن لوگوں کا نقصان کیا، قبائلی روایات کے مطابق تصفیہ کریں۔

وزیراعلی بلوچستان سرفراز بگٹی کا مزید کہنا تھا کہ براہمداغ بگٹی اور حیربیار مری سمیت سب کے لیے حکومت کے دروازے کھلے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے