وزیراعلی بلوچستان کا محکمہ زکوۃ ختم کرنے کا اعلان

کوئٹہ (پاک صحافت) وزیراعلی بلوچستان سرفراز بگٹی نے صوبائی محکمہ زکوۃ ختم کرنے کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلی بلوچستان نے کہا ہے کہ محکمہ زکوۃ بلوچستان سالانہ 30 کروڑ روپے مستحقین میں تقسیم کرتا ہے۔ اس رقم کی تقسیم کے لیے محکمے کے سالانہ 1 ارب 60 کروڑ روپے خرچ ہوتے ہیں۔

ذرائع کے مطابق سرفراز بگٹی کا مزید کہنا ہے کہ 30 کروڑ روپے کی تقسیم کے لیے محکمہ زکوۃ کے پاس 80 گاڑیاں ہیں، گزشتہ 2 برس سے مستحقین میں زکوۃ کی رقم تقسیم نہیں کی گئی۔

انہوں نے کہا کہ 30 کروڑ روپے کی رقم ڈپٹی کمشنرز کے ذریعے غریبوں میں تقسیم کرائیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے