کوئٹہ (پاک صحافت) وزیراعلی بلوچستان جام کمال نے پارٹی صدارت کے عہدے سے استعفی دے دیا ہے۔ جس کا اعلان انہوں نے ایک بیان میں کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلی بلوچستان اور بلوچستان عوامی پارٹی کے صدر جام کمال نے ناراض پارٹی کارکنوں کے مطالبے پر پارٹی صدارت سے مستعفی ہوگئے ہیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بیان جاری کرتے ہوئے انہوں نے اس کا اعلان کیا ہے۔
وزیراعلی بلوچستان جام کمال نے کہا کہ الحمد اللہ تین سال تک پارٹی کا صدر ہونے کے ناطے اچھی خدمات دی ہیں اور اب میں اس سے عہدے سے مستعفی ہو رہا ہوں۔ انہوں نے اپنے پیغام میں مرکزی آرگنائزر اور جنرل سیکرٹری سے نئے پارٹی انتخابات کی درخواست کی ہے۔
Short Link
Copied