وزیراعلی اور ان کی کابینہ ڈی نوٹیفائی ہوچکے ہیں۔ گورنر پنجاب

بلیغ الرحمان

لاہور (پاک صحافت) گورنر پنجاب بلیغ الرحمان کا کہنا ہے کہ وزیراعلی پرویز الہی اور ان کی کابینہ ڈی نوٹیفائی ہوچکے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعلی پنجاب چوہدری پرویز الہی نے مقررہ وقت اور تاریخ پر اعتماد کا ووٹ لینے سے انکار کردیا ہے۔ جس کے بعد وہ آئینی اور قانونی طور پر اپنے عہدے سے ڈی نوٹیفائی ہوچکے ہیں۔

ذرائع کے مطابق گورنر پنجاب بلیغ الرحمان کا اپنے بیان میں مزید کہنا ہے کہ صوبائی حکومت عدالت کے عبوری حکم پر چل رہی ہے، پُرامید ہیں عدالت جلد اس کیس میں حتمی فیصلہ کردے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے