مریم نواز

وزیراعلیٰ پنجاب نے نواز شریف آئی ٹی سٹی کا افتتاح کردیا

لاہور (پاک صحافت) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ نواز شریف آئی ٹی سٹی پاکستان کی پہلی آئی ٹی سٹی ہے، یہ منصوبہ دس سال کے لیے ٹیکس فری ہے۔

لاہور میں نواز شریف آئی ٹی سٹی کے افتتاح کے موقع پر تقریب سے خطاب میں مریم نواز نے کہا کہ نواز شریف نے ہی جدید پاکستان کی بنیاد رکھی، پاکستان میں تھری جی اور فور جی کی بنیاد رکھی۔

اس سے پہلے بورڈ آف ریونیو ریفارمز کے اجلاس میں مریم نواز نے لینڈ ریکارڈ ڈیجیٹلائزیشن کے لیے ضروری اقدامات کی ہدایت کی۔ وزيراعلیٰ کو بتایا گیا کہ ورلڈ بینک کے تعاون سے پلس پروجیکٹ کے تحت لینڈ ریکارڈ ڈیجیٹلائزیشن کی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

عیدِ میلاد النبی ﷺ پر قیدیوں کی سزاؤں میں خصوصی چھوٹ کا اعلان

اسلام آباد (پاک صحافت) عیدِ میلاد النبی ﷺ پر قیدیوں کی سزاؤں میں خصوصی چھوٹ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے