وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ  کا یو اے ای کے ویزا سینٹر کا دورہ

کراچی (پاک صحافت) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے متحدہ عرب امارات کے قونصل جنرل بخیت الرومیتھی کی دعوت پر کراچی میں ویزا سینٹر کا دورہ کیا۔ مراد علی شاہ کے پہنچنے پر متحدہ عرب امارات کے قونصل جنرل نے وزیراعلیٰ سندھ کا استقبال کیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی ٰسندھ نے کہا کہ یہ ویزا مرکز ایشیا میں سب سے بڑا مرکز ہے، متحدہ عرب امارات کا کراچی میں ویزا مرکز سندھ کے عوام کے لیے یو اے ای میں روزگار کے لیے مددگار ثابت ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اس مرکز پر یو اے ای میں روزگار کے متلاشیوں کو مشورے دیے جائیں گے، یہ ویزا مرکز سندھ کے یو اے ای میں رہنے والوں کی ڈاکومنٹیشن کا کام بھی کرے گا۔

واضح رہے کہ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے مزید کہا کہ سندھ حکومت متحدہ عرب امارات حکومت کی شکر گزار ہے کہ جنہوں نے بہترین ویزا مرکز قائم کر کے سندھ کی عوام کو سہولت فراہم کی ہے۔ ترجمان کے مطابق متحدہ عرب امارات کے قونصل جنرل نے وزیراعلیٰ سندھ کو مختلف شعبوں کے حوالے سے آگاہی بھی دی۔

یہ بھی پڑھیں

ترجمان دفتر خارجہ

پاکستان کی لبنان میں بذریعہ الیکٹرانک آلات اسرائیلی دہشتگردی کی مذمت

اسلام آباد (پاک صحافت) دفترِ خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرا بلوچ نے کہا ہے کہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے