اسلام آباد (پاک صحافت) احسن اقبال نے انکشاف کیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے دفتر کا روزانہ خرچہ ڈھائی کروڑ روپے ہے جبکہ عام شہری دو وقت کی روٹی کے لئے ترس رہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ ریاست مدینہ کے دعوے کرنے والے وزیراعظم عمران خان کے دفتر کا روزانہ خرچہ ڈھائی کروڑ روپے ہے جبکہ نو ارب خرچے سے چلنے والا یہ دنیا کے سب سے مہنگا ترین وزیراعظم کا دفتر ہے۔
احسن اقبال کا مزید کہنا ہے کہ قوم کیلئے مہنگائی، ریاست مدینہ کے لیکچر جبکہ کرائے کے ترجمانوں کے ذریعے سادگی کی قسمیں اور اِنکم ٹیکس مجھ سے بھی کم ہے۔ یاد رہے کہ عمران خان نے اقتدار میں آنے سے قبل اعلان کیا تھا کہ وہ حکومت بنانے کے بعد وزیراعظم ہاوس کو یونیورسٹی بنائیں گے۔
Short Link
Copied